ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دنتے واڑہ سے تین نکسلی گرفتار

دنتے واڑہ سے تین نکسلی گرفتار

Sat, 03 Jun 2017 11:46:49    S.O. News Service

رائے پور،2؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ دنتے واڑہ ضلع سے پولیس نے تین نکسلیوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔دنتے واڑہ ضلع کے پولیس افسران نے آج بتایا کہ ضلع کے بھاسی تھانہ علاقہ کے تحت کامالور گاؤں کے قریب پولیس نے تین جنملشیارکن پاڈو بھاسکرپودیا بھاسکر اور راجو بھاسکر کو گرفتار کیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ بھاسی تھانہ علاقے میں نکسلی سرگرمیوں کی اطلاع پر علاقے میں پولیس ٹیم کو گشت پر روانہ کیا گیا تھا۔بعد میں پولیس ٹیم نے محاصرہ کرکے تین نکسلیوں کوگرفتار کر لیا۔حکام نے بتایا کہ گرفتار پاڈو بھاسکر پر سال 2015میں بھاسی-کمالور گاؤں کے وسطی ریلوے پٹری مرمت کی حفاظت کے لئے تعینات پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے، بھاسی-جھرکا گاؤں کے وسط اویچی ریلوے انجن کوجلاکر خراب کرنے اور ریلوے ملازمین سے موبائیل وائرلیس سیٹ اور دیگر ریلوے اشیاء لوٹنے کی صورت میں شامل ہونے کاالزام ہے۔انہوں نے بتایا کہ پودیا بھاسکر اور راجو بھاسکر پر سال 2013میں بڑیکمیلی گاؤں کے سرپنچ سریش تاموکے قتل کرنے اورسال 2014میں پجاریپارا دھرلی میں دیہاتی بھگت کوقتل کرنے کاالزام ہے۔اس کے ساتھ ہی گرفتارنکسلیوں پر لوٹ مار اور ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچانے جیسے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔


Share: